اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزارت دفاع کے حکام نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ، دارالحکومت لندن کے شمال مشرق میں ایک سو ساٹھ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع، لینکلن شایر کے علاقے میں پیش آیا جہاں امریکی کا ایف پندرہ جنگی طیارہ، کھیت میں جا گرا۔البتہ طیارے کاپائلٹ اپنی جان بچانے میں کامیاب رہا۔ تین کروڑ ڈالر کا یہ امریکی جنگی طیارہ رہائشی علاقے کے قریب کھیت میں ایسی جگہ جاکر گرا جہاں سے ایک اسکول بہت قریب تھا۔ برطانوی وزارت دفاع کے حکام کے مطابق یہ طیارہ تربیتی پرواز پر تھا جو کسی مسئلے کی بناء پر گر کر تباہ ہوا۔ ابھی تک حادثے کی وجہ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
.......
/169